: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرنول23؍فروری(اعتمادنیوز)ریجنل انسپکٹنگ آفسرRIOکرنول مسٹرکے
سرینیواسولوکے بموجب ریاست آندھراپردیش میں25؍مئی سے انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری
امتحانات کاآغازہونے والاہے۔ ضلع کرنول میں30,700طلباء امتحانات میں شرکت
کریں گے،جس کے لئے جملہ76امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں،صبح9سے12بجے تک سال
اول اوردوپہر2سے5بجے تک سال دوم کے اوقات امتحان ہوں گے۔مسٹرسرینواسولونے
بتایاکہ مذکورہ امتحانی مراکزمیں سے چندپرخطرمراکزکی
حیثیت سے نشاندہی کی
گئی ہے،جہاں سخت صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں،آرآئی او نے کہاکہ سلف سنٹرس
پر خصوصی نگاہ رکھی جائے گی،انہوں نے کہاکہ امتحانی مرکز سے ایک کلومیٹرکے
فاصلہ تک کسی کو زیراکس سنٹرکھلارکھنے کی اجازت نہیں ہے۔آرآئی او نے طلباء
کومشورہ دیاہے کہ وہ نقل نویسی سے پرہیزکرتے ہوئے امن کے ساتھ امتحانات
لکھنے کی کوشش کریں،انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ
امتحانات کے پرامن انعقادنے میں تعاون کریں۔